کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی زیر صدارت ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی زیر صدارت ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس

کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہادی بخش کلہوڑو کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیسی کے زیر انتظام تمام دفاتر بشمول ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ایگزٹ کے حوالے سے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہیڈ آفس کے تمام ڈائریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیسی نے کہا کہ مریضوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ادارے کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر تنویر خانزادہ کو ہدایت کی کہ وہ سیسی کے تمام ہسپتالوں کا فوری دورہ کریں اور فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔

اس موقع پر کمشنر سیسی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر محمد اکرم شیخ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد وسیم کو بھی ہدایات جاری کیں کہ تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آلات کی فراہمی اور ایمرجنسی ایگزٹ کے قیام کا عمل مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے۔

کمشنر سیسی نے واضح کیا کہ اس حوالے سے پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی اور آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران سے عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں