چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی زیرِ سرپرستی کرسچن ملازمین کے لیے قرعہ اندازی کی پروقار تقریب کا انعقاد

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کی زیرِ سرپرستی کرسچن ملازمین کے لیے قرعہ اندازی کی پروقار تقریب کا انعقاد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن  منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی زیرِ سرپرستی کرسچن ملازمین کے لیے زیارتِ مقدس مریم، شیخوپورہ کے حوالے سے قرعہ اندازی کی ایک پروقار، شفاف اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ٹی ایم سی منگھوپیر کے کرسچن ملازمین کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران مکمل شفافیت، غیر جانب داری اور ایمانداری کے ساتھ قرعہ اندازی کا عمل انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں 20 خوش نصیب کرسچن ملازمین کے نام زیارتِ مقدس مریم، شیخوپورہ کے لیے منتخب کیے گئے۔ چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی موجودگی میں ہونے والی یہ قرعہ اندازی مسلسل تیسرے سال منعقد کی گئی، جو کرسچن ملازمین کے مذہبی جذبات کے احترام، مذہبی ہم آہنگی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ٹی ایم سی منگھوپیر کی جانب سے ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ٹی ایم سی منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تمام 20 ملازمین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر ہمیشہ سے بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کا پیغام دیتا آیا ہے۔ ہمارے تمام ملازمین بلا تفریق ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور ہر شخص کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کا مکمل حق حاصل ہے۔

حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ کرسچن ملازمین کے لیے مسلسل تیسرے سال زیارتِ مقدس مریم کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی عملی مثال ہے۔ ٹی ایم سی منگھوپیر انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کے مذہبی جذبات اور حقوق کا بھی مکمل احترام کرتی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ملازمین نے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی اور ٹی ایم سی منگھوپیر کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تیسرے سال زیارتِ مقدس مریم کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد کرسچن ملازمین کے لیے خوشی اور اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے چیئرمین کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے تمام 20 خوش نصیب ملازمین کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے زیارتِ مقدس مریم کے بابرکت سفر، سلامتی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں