گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی زیرِ صدارت محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس

گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی زیرِ صدارت محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کی زیرِ صدارت محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بالخصوص ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، واجبات کی وصولی اور بلدیاتی ریونیو میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ، ایکسین)بی اینڈ آر(مہرن ملک، لاء افسر سہیل حمید قاضی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ افسران کی جانب سے ٹیکس وصولی کی موجودہ صورتحال، ٹیکس واجبات، وصولی کے اہداف اور درپیش مسائل کے حوالے سے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی مالی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری ناگزیر ہے۔ ٹیکس اور دیگر بلدیاتی واجبات کی بروقت وصولی سے ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جا سکے گی۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید منظم اور شفاف بنایا جائے، ٹیکس نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں قانونی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور لاء افسرسہیل حمید قاضی کو ٹیکس سے متعلق قانونی امور اور زیرِ التوا معاملات کو قانون کے مطابق جلد نمٹانے کی ہدایات دی گئیں۔چیئرمین اور میونسپل کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ ٹیکس وصولی کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں و کاروباری طبقے کو ٹیکس کی ادائیگی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر ٹیکسز عبد الغفار میرانی، ڈائر یکٹر انفار میشن رضوان صابر،ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جہانگیر شیخ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر عبدالنبی مگسی،پی ایس (ایم سی) علی مہر، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں