پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کی دعوت پرچیئرمین صدر ٹاؤن کا دورہ، بلدیاتی مسائل کے حل کی یقین دہانی
کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مہدی شاھ کی دعوت پر ادارے کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کو ادارے میں موجود مختلف شعبہ جات جن میں ہوٹل مینجمنٹ کورس۔مختلف کوکنگ کورس کروائے جاتے ہیں وہاں کا دورہ کروایا جہاں ادارے کے انتظامی امور اور اطراف میں درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے انہیں تفصیلی آگاہ کیا گیا
دورے کے موقع پر ادارے کے اطراف میں موجود سڑکوں کی صورتحال، روڈ کٹنگ، پیچ ورک اور دیگر بلدیاتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
متعلقہ حکام نے چیئرمین صدر ٹاؤن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے درکار اقدامات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ادارے اور اس کے اطراف میں موجود بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور اداروں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی صدر ٹاؤن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
اس موقع پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مہدی شاھ نے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کا ادارے کا دورہ کرنے اور مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
