چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نےماہِ ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نےماہِ ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی

کراچی: ماہِ ربیع الاول کے حوالے سے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے ٹاؤن آفس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر حمیر احمد، وائس چیئرمین محمد الیاس، تمام محکمہ جاتی افسران، واٹر اینڈ سیوریج اور سولڈ ویسٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماہِ ربیع الاول کے دوران صفائی ستھرائی، سیوریج، پانی کی فراہمی، سڑکوں اور گلیوں کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبوں میں ہونے والے کاموں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے افسران کو ہدایت کی کہ ماہِ ربیع الاول کے دوران عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بالخصوص مساجد، مرکزی شاہراہوں، گلیوں اور جلوس کے ممکنہ راستوں پر صفائی ستھرائی،روشنی اور دیگر انتظامات کو مکمل کیا جارہاہے۔مختلف علاقوں میں استرکاری کا کام بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اندرونی سڑکوں کو پیور بلاک سے تعمیر کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ماہِ ربیع الاول مسلمانوں کے لیے انتہائی عقیدت و احترام کا مہینہ ہے، اس موقع پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے بہترین انتظامات ہماری ذمہ داری ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کررہے ہیں اور کسی بھی شکایت کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں