یومِ آزادی کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن میں پروقار تقریب، پرچم کشائی اور رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

یومِ آزادی کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن میں پروقار تقریب، پرچم کشائی اور رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

کراچی: یومِ آزادی کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف تھے۔

جشن ِ آزادی تقریب میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،ٹاؤن افسران و ملازمین،طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض سینئر ایڈمن ڈائریکٹر شمونہ صدف نے انجام دیے۔

تقریب میں اکسفورڈ اسکول اور محمود الحسن اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

جشن ِ آزادی کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن میں کی بھی کاٹا گیا۔جشنِ آزادی تقریب میں اسکولز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو اور قومی خاکے پیش کیے، تقریب میں موجود شرکاء نے بچوں کی کاوشوں کوخوب سراہا۔تقریب قومی جذبے اور حب الوطنی کے رنگوں سے بھرپور رہی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے  79  برس گزر چکے ہیں، مگر آزادی کے حقیقی ثمرات آج بھی عام شہری تک پوری طرح نہیں پہنچ سکے۔ یومِ آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط اورخوشحال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کو معاشی خودمختاری حاصل کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی ملک عالمی مالیاتی اداروں اور بیرونی قرضوں پر زیادہ انحصار کرتا ہے تو اس کی معاشی پالیسیوں اور کئی اہم فیصلوں پر بھی بیرونی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اسی وجہ سے عوام کو مہنگائی، نئے ٹیکسوں اور معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو ایسی مضبوط معیشت کی طرف بڑھنا چاہیے جہاں قومی فیصلے ملکی مفاد اور عوام کی خواہشات کے مطابق کیے جائیں اور بیرونی مالی انحصار کم سے کم ہو۔ ملک کی ترقی صرف حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، محنت، دیانت اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بنانا ہوگا تاکہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار ریاست بن سکے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے قومی پرچم کشائی کی، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، جس سے تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں