میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم چوک صدر کا افتتاح کردیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم چوک صدر کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین بھی میئر کراچی کے ہمراہ موجود تھے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سب غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ہم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہیں،میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ایسے کون سے کام ہیں جنہیں لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محبت، عزت اور تکریم کا جو مظاہرہ آپ لوگوں نے کیا اس کی مثال نہیں بنتی۔ جب میرے سامنے ختم نبوت چوک بنانے کی درخواست رکھی گئی تو دل نے فوری کہا کہ یہ کام کرنا چاہیے۔ ختم نبوت چوک بنانے کا وعدہ کیا اور وعدے کو وفا بھی کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم صدر اہل کراچی کے لیے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

یہ شہر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔ ختم نبوت چوک صلی اللہ علیہ وسلم اہل کراچی کی محبت اور عقیدت کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ شہر میں ایسے کام کیے جائیں جو آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہیں۔ ختم نبوت چوک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری الیکٹرانک مارکیٹ والوں کی ہوگی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ہم اسی طرح انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اور اپنے وعدوں کو وفا کریں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ شہر کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔کراچی کے شہری محبت، اخوت اور احترام کے جذبے سے سرشار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں