جیجل امڑ ویلفیئر ہسپتال لاڑکانہ اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے درمیان ایک معاہدہ، معظم عباسی نے کلینک کا افتتاح کردیا
لاڑکانہ: لاڑکانہ میں قائم پہلے ویلفیئر ہسپتال، جیجل امڑ ویلفیئر ہسپتال لاڑکانہ اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا، جس کے تحت جیجل امڑ ویلفیئر ہسپتال لاڑکانہ میں آپکا ویلفیئر کلینک کا افتتاح معظم علی عباسی نے ربن کاٹ کر کیا۔
اس کے بعد جشنِ آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں انٹرنل میڈیسن کے رہنماؤں پروفیسر حاکم علی ابڑو، پروفیسر بشیر احمد شیخ، پروفیسر کوڑومل، پروفیسر ممتاز علی چھٹو، ڈاکٹر کمليش کمار اور پروفیسر سلطان احمد چانڈیو نے شرکت کی۔
جبکہ جیجل امڑ ویلفیئر ہسپتال کی کور کمیٹی کی جانب سے پروفیسر شیر محمد شیخ، پروفیسر سلیم احمد شیخ، غلام مرتضیٰ شیخ، سعید احمد شیخ اور سیف اللہ نے شرکت کی۔
معاہدے پر پروفیسر سلیم شیخ اور پروفیسر حاکم علی ابڑو نے دستخط کیے۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے معظم علی عباسی نے کہا کہ جیجل امڑ ویلفیئر ہسپتال کے قیام کا مقصد عوام کی نیک نیتی کے ساتھ خدمت کرنا ہے۔
پروفیسر حاکم علی ابڑو نے کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے مفت کلینک شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت غریب اور بے سہارا افراد کو بلاامتیاز مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
