spot_img

مومن آباد ٹاؤن میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات،آتش بازی، پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا

مومن آباد ٹاؤن میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات،آتش بازی، پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا

کراچی: مومن آباد ٹاؤن میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات، آفاق خان شاہد پارک کے باہر جشنِ آزادی کیمپ میں کیک کاٹا گیا، شاندار آتش بازی؛ صبح ٹاؤن آفس میں پرچم کشائی

کراچی: مومن آباد ٹاؤن میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی زیرِ صدارت شاندار اور پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں میونسپل کمشنر اصغر علی کو آرڈینیٹر معراج شاہ فوکل پرسن خضر حیات ٹاؤن کے افسران و ملازمین، معززینِ علاقہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

14 اگست شروع ہوتے ہی آفاق خان شاہد پارک کے باہر قائم جشنِ آزادی کیمپ میں جشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں 14 اگست کی صبح مومن آباد ٹاؤن آفس میں باقاعدہ پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے قومی پرچم لہرایا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ شرکاء نے قومی پرچم کو احترام کے ساتھ سلام پیش کیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مومن آباد ٹاؤن کی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ علاقے کی بہتری اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ عوام بھی قومی یکجہتی، بھائی چارے اور نظم و ضبط کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ملک عارف اعوان نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیتا ہے۔ ہمیں تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، وطنِ عزیز کو امن و سلامتی عطا فرمائے، ہر قسم کی مشکلات اور آفات سے محفوظ رکھے، شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔

مومن آباد ٹاؤن میں آفاق خان شاہد پارک کے باہر رات گئے جشنِ آزادی کیمپ سے شروع ہونے والی تقریبات سے لے کر صبح ٹاؤن آفس میں پرچم کشائی تک پورا ماحول قومی جوش، جذبۂ حب الوطنی اور پاکستان سے والہانہ محبت سے معمور رہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں