چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی قیادت میں جشن آزادی ریلی کا انعقاد

کورنگی ٹاؤن میں ڈائریکٹر پیپلز یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی قیادت میں جشنِ آزادی ریلی کا انعقاد

کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر 14 اگست سے ایک روز قبل کورنگی ٹاؤن میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی زیرِ قیادت ڈائریکٹر پیپلز یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام (PYSDP) آصف عمر کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف گیسٹ جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن رؤف ناگوری، پاکستان یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری حیدر خان، وائس چیئرمین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان، امیر جماعت اہل سنت کورنگی ڈسٹرکٹ جمیل امینی، پارلیمانی لیڈر تنویر عباسی، مختلف یوسیز کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز، خواتین کونسلر عذرا بانو، پی ایس 94 خواتین ونگ کی صدر نازیہ ناز، ٹاؤن کے افسران و ملازمین سمیت PYSDP کے اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ پاکستان سے محبت اور وطن سے وفاداری کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

ریلی کے دوران نوجوانوں اور طلبہ کی جانب سے قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، جس سے پورا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوگیا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء میں پاکستانی بیجز اور قومی پرچم تقسیم کیے گئے۔ طلبہ، اساتذہ، ٹاؤن کے افسران و ملازمین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے قومی پرچم لہرا کر جشنِ آزادی کے حوالے سے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی اور شرکاء نے عہد کیا کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں