چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی میئر کراچی سے ملاقات
کراچی: نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کورنگی ٹاؤن کے درپیش شہری مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کورنگی میں جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور عوامی مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے مختلف اقدامات اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ رٹائرڈ ملازمین میں چیک بھی تقسیم کیے۔
