کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات  نے کہا ہے کہ آج شہر کا پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے۔شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، جس کے سبب گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر گرم و مرطوب موسم کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جنوب مغرب سے ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں