میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا تیسرے روز بھی نالوں کی صفائی کے کام کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا تیسرے روز بھی نالوں کی صفائی کے کام کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ریلوے کالونی میں سٹی نالے کا معائنہ کیا۔میئر کراچی کے ہمراہ میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران بھی موجود تھے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ڈاؤن ٹاؤن کے قریب واقع اس نالے کی بہت اہمیت ہے، اسی لیے مون سون سے قبل اسے مکمل طور پر صاف کیا جا رہا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ نالوں کی صفائی کا کام بہترین انداز میں مکمل ہو۔نہ صرف نالوں کی صفائی بلکہ دیگر تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا یہ کام 15 ستمبر تک جاری رہے گا، ہم ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔میں خود صفائی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں، جبکہ میرے عوامی نمائندے بھی اس عمل کی نگرانی کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں