صحافی برادری کی رکن لگرا عابد عباسی کو لیگل نوٹس ملنے کی مذمت،حمایت کا اعلان
سینئر صحافی و رکن لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن عابد عباسی کو لیگل نوٹس ملنے پر صحافتی برادری نے بھرپور مذمت اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا مذمتی بیان
لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اپنے معزز رکن اور سینئر بلدیاتی رپورٹر عابد عباسی کو لیگل نوٹس جاری کیے جانے پر گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کرتی ہے۔
عابد عباسی ایک ذمہ دار، پیشہ ور اور باوقار صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی مفاد سے متعلق امور کو حقائق کی بنیاد پر اجاگر کیا ہے۔ کسی بھی صحافی کو قانونی نوٹس کے ذریعے دباؤ میں لانے یا خوفزدہ کرنے کی کوشش آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔
لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ خبروں کی اشاعت رکوانے، صحافیوں کی زبان بندی کرنے یا انہیں دباؤ میں لانے کے تمام ہتھکنڈوں کا بھرپور اور قانونی طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔
ایسوسی ایشن اس معاملے میں اپنے معزز رکن عابد عباسی کے ساتھ کھڑی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ لیگل نوٹس کا مؤثر اور قانونی جواب دیا جائے گا۔ ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ اختلاف یا تحفظات کی صورت میں قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے، نہ کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جائے۔
