چیئرمین لیاری ٹاؤن خلیل ہوت نے پانی لائن سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کو جھوٹا قرار دے دیا
کراچی: چیئرمین لیاری ٹاؤن خلیل ہوت نے پانی لائن سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کو جھوٹا قرار دے دیا
چیئرمین لیاری ٹاؤن خلیل ہوت نے کہا کہ جس وال کی بات کی گئی وہ پانی کا چیمبر تھا، وہ وال کی لیکیج تھی، کچھ دنوں سے مسئلا تھا، پھر جب پانی آنے لگا تو اس میں پریشر بنا۔
انہوں نے کہا جس شخص نے یہ بات پہلائی میں اس سے بھی ملاہوں اور ان کو بتایا کہ یہ پانی سیوریج کا پانی نہیں میٹھا پانی ہے۔ہمارے یوسی چیئرمینز بھی وہاں پر موجود تھے۔
چیئرمین لیاری ٹاؤن خلیل ہوت نے کہا کہ میں لیاری کا بچا ہوں، کہیں پر بھی کوئی مسئلہ ہوگا تو ہم پہنچ جائینگے، بھاگینگے نہیں، جھوٹی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
