یومِ عاشور پر جناح ٹاؤن انتظامیہ کا عزادارانِ حسینؑ کی خدمت کے لیے طبی امدادی کیمپ، سبیل اور لنگر کا خصوصی اہتمام

یومِ عاشور پر جناح ٹاؤن انتظامیہ کا عزادارانِ حسینؑ کی خدمت کے لیے طبی امدادی کیمپ، سبیل اور لنگر کا خصوصی اہتمام

کراچی: یومِ عاشورہ کے موقع پر جناح ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مین نمائش چورنگی پر عزادارانِ حسینؑ کی سہولت کے لیے طبی امدادی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ سبیل اور لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جمشید زون بلال علوی نے طبی امدادی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عزادارانِ حسینؑ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔جبکہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات اور ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی رہنمائی میں میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن، رکن کونسل سعدیہ چوہدری اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا ٹاؤن افسران و عملے کے ہمراہ کیمپ پر موجود رہتے ہوئے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا کی زیرِ نگرانی طبی عملہ عزادارانِ حسینؑ کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری طبی سہولیات فراہم کرتا رہا، جبکہ کیمپ پر لنگر اور سبیلِ امام حسینؑ کے ذریعے عزاداران میں دودھ کا شربت بھی مسلسل تقسیم کیا گیا۔

واضح رہے کہ جناح ٹاؤن انتظامیہ نے عاشورہ سے قبل ہی ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی ہدایات کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر، ایم اینڈ ای اور دیگر متعلقہ محکموں نے جلوسوں کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر صفائی، روشنی، سڑکوں کی مرمت اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لیے تھے، جن کے باعث یومِ عاشورہ کے موقع پر عزاداران کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں