صدر ٹاؤن کی جانب سے یومہ عاشور پر مرکزی ماتمی جلوس کے گذرگاہوں پر خصوصی انتظامات
کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے کہا ہے کہ یوم عاشور کا دن ہمیں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کی دین حق کی خاطر کربلا میں دی گئی اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب یزیدی لشکر کیخلاف آپ نے نعرہ حق بلند کرتے ہوئے دین کی سربلندی کیلئے اپنی اور اپنے رفقاء کار کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہمیں امام عالی مقام کی یاد مناتے وقت اس بات کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے کہ جن مقاصد کیلئے انہوں نے اپنی جان کو قربان کیا اس پر مکمل عمل پیرا ہوکر اسلام کی بقاء اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پریوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ ٹاؤن وائس چیئرمین عبدلرحمن موتی والا،ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے واضح رہے کہ صدرٹاؤن انتظامیہ کیجانب سے یوم عاشورپر نکلنے والے مرکزی جلوسوں وتعزیوں کی گذرگاہوں، امام بارگاہوں و مساجد،شام غریباں،وعظ اور مجالس کے مقامات پر صفائی ستھرائی،نکاسی آب،سڑکوں کی استرکاری اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ عزاداران امام حسینؓ کی سہولت کیلئے جلوس کی گذرگاہ پر موبائل ٹوائلٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔
یوم عاشورکے مرکزی جلوس میں شریک عزاداران حسینؓ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کئے گئے
انتظامات کی نگرانی کیلئے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر عمار خان نے محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ جلوس کے روٹس سمیت مختلف امام بارگاہوں کے مسلسل دورے کئے جبکہ اس ضمن میں صدر ٹاؤن کے مرکزی دفترمیں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم مسلسل اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہادریں اثناء علماء کرام، مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین،عزاداری کی انجمنوں،جلوس،مجالس ووعظ کمیٹیوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے یکم محرام الحرام تا یوم عاشورکے موقع پر کئے گئے اقدامات بشمول انتظامی امور اور صحت وصفائی وروشنی کے فقیدالمثال انتظامات کرنے پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ میونسپل کمشنر عمار خان اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
