چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ، انتظامات مکمل

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ، انتظامات مکمل

کراچی:   چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ  نے نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس سے قبل انچولی بلاک 20,  بلاک 14 میں معصومین امام بارگاہ بلاک 9 میں عسکری امام بارگاہ اوراطراف کی جلوس گزرگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سڑکوں پر پیوند کاری، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و ترتیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ بلدیاتی امور کے تمام کاموں پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لیے جگہ جگہ کیمپ اور میڈیکل کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں عزاداران کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اور عوام اور عزاداران کے لیے ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات بھی پیش کیے جائیں گے

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ہم محرم الحرام کو حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کی یاد کے طور پر مناتے ہیں، جنہوں نے اسلام کی بقا اور حق و صداقت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے بلاک 20 میں سڑکوں پر استرکاری کا کام مکمل کر لیا تھا اور بلاک 17 اور 20 کے درمیانی سڑک پر 23 ہائ ماس پول بھی نصب کیے گئے جس سے روشنی کا انتظامات میں مزید بہتری آئی ہے ٹاؤن انتظامیہ اس حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ عزاداران بلا رکاوٹ اپنی عزاداری انجام دے سکیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو ہمارا ورژن تمام مسالک سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد،ڈاریکٹر باغات ندیم حنیف،X.E.N ایم اینڈ ای محمد یاور اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں