چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے ریٹائرڈ ملازمین میں LPR کے چیکس تقسیم کردیے
کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے وائس چیئرمین زرین اعوان کے ہمراہ اپنے دفتر میں ریٹائرڈ ملازمین میں (LPR) کے چیکس تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور عوامی خدمت میں ریٹائرڈ ملازمین کی انتھک محنت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ملازمین کو ان کے قانونی واجبات بروقت فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری اداروں میں ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات کی بروقت ادائیگی کو ملازمین کی فلاح و بہبود کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ وائس چیئرمین زرین اعوان انہیں ان کی طویل، دیانتدار اور قابلِ قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی عزت، تکریم اور حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ریٹائرڈ ملازمین نے چیکس کی فراہمی پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ اور وائس چیئرمین زرین اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے واجبات کی ادائیگی سے انہیں بڑی سہولت اور اطمینان حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ انتظامیہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات جاری رکھے گی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
