کلثوم بائی ولیکا اسپتال، سائیٹ کراچی میں ایڈوانسڈ پروکٹولوجی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

کلثوم بائی ولیکا اسپتال، سائیٹ کراچی میں ایڈوانسڈ پروکٹولوجی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

کراچی: سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال، سائیٹ کراچی میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر غیاث الدین کی کاوشوں کے نتیجہ میں ایڈوانسڈ پروکٹولوجی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں سوشل سیکورٹی کلثوم بائی ولیکا اسپتال کے ڈاکٹرز کو لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعہ آپریشن کا پروسیس آپریشن تھیٹر سے بذریعہ  وڈیو لنک کے دیکھایا گیا

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے زیر انتظام کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی (KVSS) اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری کی جانب سے "ایڈوانسڈ پروکٹولوجی ورکشاپ” کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں جدید طبی تکنیکوں اور ویڈیو اسسٹڈ اینل فسچولا ٹریٹمنٹ (VAAFT) کے حوالے سے عملی اور نظری تربیت فراہم کی گئی۔

ورکشاپ میں ملک کے نامور سرجنز، ماہرین طب، ڈاکٹروں اور طبی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں جدید لیزر پروکٹولوجی، کم سے کم جراحی مداخلت (Minimally Invasive Techniques) اور VAAFT طریقہ علاج پر تفصیلی بریفنگ اور لائیو سرجیکل ڈیمانسٹریشن پیش کی گئی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ متقی مہمانِ اعزاز تھے۔ ورکشاپ کی تربیت پروفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ اور پروفیسر ڈاکٹر ایم آصف قریشی نے فراہم کی، جبکہ ڈاکٹر غیاث الدین اور ڈاکٹر سکندر نے انتظامی امور کی نگرانی کی جبکہ ڈائریکٹر سی اینڈ بی وسیم جمال نے خصوصی طور پر شرکت کی

پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے ساتھ ایک تفصیلی سوال و جواب (Q&A) سیشن منعقد کیا گیا جس میں ماہرین نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور جدید طبی طریقہ کار سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔

بعد ازاں مہمانانِ گرامی، کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ جب کہ کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو اور میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان کی شیلڈ  ڈائریکٹر سی اینڈ بی وسیم جمال نے وصول کیں، شرکاء نے ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے ایسے علمی و تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں