لیاقت آباد ٹاؤن میں مفت بازار کا قائم، خواتین میں سامان تقسیم
کراچی: لیاقت آباد ٹاؤن میں مفت بازار کا قائم، خواتین کو دیا گیا سامان، شہریوں کی جانب سے داد دی گئی
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے چیئرمین فراز حسیب اور وائس چیئرمین محمد اسحاق نے سماجی تنظیم کے رہنماؤں کے ہمراہ پارکوں اور سکولوں کا دورہ کیا، جبکہ مستحقین میں سامان بھی تقسیم کیا گیا۔
ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب اور سماجی تنظیم کے رہنما ارشد ندیم نے منصورہ سپورٹس کمپلیکس میں ایک روزہ مفت بازار کا افتتاح کیا
ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب اور سماجی تنظیم کے رہنما ارشد ندیم و دیگر نے اسٹالز بھی وزٹ کیے۔
مفت بازار سے کثیر تعداد میں خواتین نے کپڑے، جوتے اور دیگر سامان کی خریداری کی۔
ٹاؤن چیئرمین نے سماجی تنظیم کے رہنماؤں کے ہمراہ پارک کا معائنہ بھی کیا۔ جس کے بعد شبلی رحمانی نے سکول کا دورہ کیا، مختلف کلاسز کا جائزہ لینے کے بعد طلباء میں اسکول بیگز تقسیم کیے۔
محمدی سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کرنے کے بعد پردہ پارک میں خواتین میں سامان تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر فراز حسیب نے کہا کہ جماعت اسلامی کو جہاں بھی موقع ملتا ہے وہ عوام کی خدمت کی بات کرتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ عوام کے لیے فلاحی کام کیے ہیں، سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر مستحقین کو سامان دیا ہے۔
