میئر کراچی نے لائنز ایریا میں سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے لائنز ایریا میں سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کردیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یو سی 09 لائنز ایریا میں سڑکوں، گلیوں اور سیوریج نظام کی بہتری کے بڑے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کردیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےولی کہا سندھ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا۔ کچی آبادیوں میں ماضی کے اندر کام نہیں ہوئے۔

یو سی 09 لائنز ایریا میں 13 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح، شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےولی کہا کہ منصوبے کے تحت اندرونی سڑکوں اور گلیوں میں 2 لاکھ 32 ہزار مربع فٹ سے زائد ٹف پیور بلاکس بچھائے گئے ہیں۔ یو سی 09 میں نکاسی آب اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے 12 ہزار 821 فٹ سے زائد آر سی سی سیوریج پائپ لائن بچھائی گئی ہیں۔

مرتضی وہاب نےولی کہا کہ ترقیاتی منصوبے کے تحت مختلف قطر کی نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب سے برسوں پرانے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ منصوبے میں 390 نئے آر سی سی مین ہولز تعمیر کیے گئے ہیں، جس سے سیوریج نظام مزید مؤثر ہوگا۔شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
کراچی کے تمام اضلاع میں بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری ہیں، عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےولی کہا کہ لائنز ایریا میں مکمل ہونے والا منصوبہ علاقہ مکینوں کے لیے بہتر انفراسٹرکچر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات شہر کے ہر علاقے تک پہنچائیں گے اور کراچی کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں. کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں