گڈاپ ٹاؤن نےمالی سال2026-2027 کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی

گڈاپ ٹاؤن نےمالی سال2026-2027 کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی زیر صدارت گڈاپ ٹاؤن آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال2026-2027 کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز، افسر مالیات افتخار حسین دایو، فنانس کمیٹی کے چیئرمین محمد رفیق جوکھیو، ڈائریکٹر بجٹ محمد توفیق جوکھیو,فنانس کمیٹی کے رکن دانش برفت،عیسیٰ بلوچ بھی موجود تھے، افسر مالیات افتخار حسین دایو اور ڈائریکٹر بجٹ محمد توفیق جوکھیو نے اجلاس کو بجٹ کی تفصیلات اور مالی امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے مختص فنڈز اور آئندہ مالی سال کے اہداف سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران گڈاپ ٹاؤن کے مختلف شعبہ جات کے مالی تخمینوں، نیوترقیاتی منصوبوں اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

شرکاء نے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس،تنصیب سولر سسٹم،پارکس اور دیگر عوامی سہولیات کے لیے مجوزہ فنڈز پر غور و خوض کیا اور بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے مرتب کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کا بجٹ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں بلدیاتی سہولیات کی مزید فراہمی اور ترقیاتی کاموں کو دستیاب وسائل  شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جاسکے،میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے میشن پر گامزن ہیں۔ فنانس کمیٹی کے چیئرمین محمد رفیق جوکھیو نے کہا کہ مالی سال2026-2027 کا بجٹ متوازن، حقیقت پسندانہ اور عوام دوست، بجٹ تیار کیا جارہا ہے،اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مالی سال 2026-2027 کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، بلدیاتی خدمات کے معیار میں بہتری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے،اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، اکاؤنٹ افسر آصف شمم،    پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں