گلگت بلتستان کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا:میئر کراچی
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پورے ملک میں عوامی اعتماد اور مقبولیت کی نئی مثال قائم کر رہی ہے۔گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج عوام کی ترقی، خوشحالی اور عوام دوست سیاست کے حق میں واضح فیصلہ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور عوام سے مضبوط رشتے کا ثبوت ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بار پھر جمہوری سوچ اور عوامی نمائندگی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔انتخابی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل اور عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔گلگت بلتستان کے باشعور ووٹرز نے ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کے سفر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کامیابی عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کے مضبوط رشتے کی عکاس ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح عوامی طاقت، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کے تسلسل کی کامیابی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے مثبت سیاست، ترقیاتی سوچ اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کو کامیاب بنایا ہے۔انتخابی نتائج اس امر کا ثبوت ہیں کہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی اور وژن کو سراہا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے روشن مستقبل کے لیے درست سمت کا انتخاب کیا ہے۔یہ کامیابی عوامی امنگوں، ترقی کے خواب اور بہتر طرز حکمرانی کے عزم کی فتح ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، وفاقی یکجہتی اور قومی ترقی کے سفر کو مزید قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔
