میئر کراچی کا چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک کے قیام کا اعلان

میئر کراچی کا چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک کے قیام کا اعلان

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری۔

چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک اور لرننگ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےولی کہا کہ کے ایم سی کا کراچی کو سرسبز، ماحول دوست اور پائیدار شہر بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک کے قیام کا اعلان۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مینگرووز کراچی کو ساحلی کٹاؤ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے تحفظ فراہم کریں گے۔ یہ منصوبہ ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ سیاحت، تعلیم اور تفریح کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی پاکستان کی پہلی ضلعی حکومت ہے جو گرین ایجنڈے پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کراچی کے ماحولیاتی مستقبل کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔بائیو ڈائیورسٹی پارک کراچی کے لیے طویل المدتی سرمایہ کاری ثابت ہوگا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے پر عملی کام رواں سال نومبر میں شروع ہوگا۔پارک میں مینگروو کنزرویشن زونز، بائیو ڈائیورسٹی ٹریلز اور تعلیمی سہولیات قائم کی جائیں گی۔ماحول دوست ترقی اور گرین اسپیسز کا فروغ کے ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔معروف ماہرِ ماحولیات طارق الیگزینڈر قیصر کی رہنمائی اور تعاون قابلِ ستائش ہے۔مالیاتی مشیر کے ایم سی گلزار ابڑو اور دیگر افسران بھی دورے کے دوران موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں