سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں حالیہ ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کی الوداعی تقریب
کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو کی خصوصی ہدایت پر سیسی ہیڈآفس میں حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں ایک سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے افسران و ملازمین ڈاکٹرحنا اعجاز، ڈاکٹرسعید قائمخانی، ڈاکٹرحافظ منتظم، پروگرامر سیدحامد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر انور شاہ، ایگزیکیٹو انجینئر اظہرظہیر، اکاؤنٹ آفیسر محمدعلی، اسسٹنٹ عامر احمدصدیقی، سوشل سیکورٹی آفیسر مہتاب عالم اور کشن میکر عبدالقادرنے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ ، ڈاکٹرسعادت میمن، ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ ایجوکیشن سیس امبرین کامل، ڈائریکٹرکنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ وسیم جمال، ڈائریکٹر آڈٹ محمد طاہر، ڈائریکٹر جی پی فنڈ محمد فہیم، ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈاکٹراکرم شیخ، ڈائریکٹرمیڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹرتنویرخانزادہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزسیف اللہ خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ اور ڈائریکٹر ملیرڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر ملک ضمیر اعوان کے علاوہ افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز سیف اللہ خان نے انجام دیئے۔
مہمان خصوصی کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے اپنے خطاب میں سیسی پبلک ریلیشنز ونگ کو ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کے کامیاب انعقاد پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرکے ادارے سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اچھے انداز میں الوداع کہنا ان کا حق ہے اور یہ ادارے کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔کمشنر سیسی نے ریٹائرڈ ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی سرکاری افسر یا ملازم ادارے سے ریٹائر ہوتا ہے تو اسے توقع ہوتی ہے کہ ادارہ اور ساتھی اسے اچھے الفاظ میں یاد کریں اور اس کی خدمات کو سراہا جائے۔
وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ نے کہاکہ ریٹائرملازمین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہ زندگی کے سفر میں نئی اننگز کھیلنے جارہے ہیں وہ اس نئے سفتر میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ تقریب سے ریٹائرڈ ملازمین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تقریب کے انعقاد پر کمشنر سیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ہادی بخش کلہوڑو نے ریٹائرڈ ملازمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں اور انہیں سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحائفپیش کیے۔

