چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کے بھائ اغوا کے بعدبازیاب

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کے بھائ اغوا کے بعدبازیاب

کراچی:چیئرمین صفورا ٹاؤن کے بڑے بھائ ارشاد خاصخیلی کو اغوا کرنے کی کوشش سندھ پولیس نے ناکام بنادی،ارشاد خاصخیلی ہائ وے کی جانب سفر کر رہے تھے اس دوران مسلح افراد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اس دوران پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئ اور باہمی فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین صفورا ٹاؤن کے بڑے بھائ کو بازیاب کروایا گیا.
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے بروقت کاروائ کرنے پر سندھ پولیس بالخصوص ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ،ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ پولیس نے پیشہ ورانہ ذمہ داری بھرپور طریقے سے سر انجام دیں جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے اور یہ اس بات کی عکاس ہے کہ سندھ پولیس پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس اور ذمہ دارانہ سوچ کی حامل ہے جو کراچی کے شہریوں کیلئے خوش آئند بات ہے اگر شہری کسی مشکل کا شکار ہوں یا کسی کو دیکھیں تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں ،سندھ پولیس اپنی جان پر کھیل کر مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں