لیاقت آباد ٹاؤن میں "ایک دن کا گورنمنٹ آف اسٹوڈنٹس”پروگرام، چیئرمین ڈیسک پر بیٹھے رہے

لیاقت آباد ٹاؤن میں "ایک دن کا گورنمنٹ آف اسٹوڈنٹس”پروگرام، چیئرمین ڈیسک پر بیٹھے رہے

مولانا محمد حسین آزاد اسکول (UC-6) میں ایک منفرد اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلباء کو "ایک دن کا پرنسپل اور ٹیچر” بنا کر ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب صاحب اور وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے خصوصی شرکت کی اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے نئے تیار کردہ انڈور اسپورٹس ایکٹیویٹی روم (Indoor Sports Activity Room) کا افتتاح بھی کیا گیا۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین نے ربن کاٹ کر اس جدید سہولت کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس اقدام کا مقصد بچوں کو تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور انتظامی ذمہ داریوں سے روشناس کروانا ہے۔ٹاؤن انتظامیہ تعلیم کی بہتری اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں