کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET) کے زیر اہتمام23 ویں کانووکیشن کا انعقاد

کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET) کے زیر اہتمام23 ویں کانووکیشن کا انعقاد

کراچی: کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET) کے زیر اہتمام23 ویں کانووکیشن کا انعقاد ایکسپو سینٹر کراچی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ نہال ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔

چانسلر ناصر بٹ، صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد خان، پرو چانسلر ڈاکٹر سید یوسف، جنرل سیکریٹری پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن بیرسٹر شہیر حسن ، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین سمیت فیکلٹی ممبرز نے گورنر سندھ نہال ہاشمی کا پرتپاک استقبال کیا۔

کانووکیشن میں نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے میڈلز سے نوازا۔ تقریب میں وہ 3   طلبہ جو تمام تعلیمی مراحل مکمل کرنے کے بعد رضائے الٰہی سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ان کے والدین کو ان طلبہ کی ڈگریاں دیں جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر فوزیہ حمید کو ان کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں میں دل چسپی لینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

23ویں کانووکیشن میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے 4پی ایچ ڈی کرنے والوں کو ڈگری جبکہ 15گولڈ میڈل اور 9سلور میڈل پیش کیے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر سندھ نہال ہاشمی نے KIETکے 23ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں ، میں تمام فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین کو تعلیمی سنگِ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ KIETکے اساتذہ نے جس طرح معیاری تعلیم فراہم کرنے اور طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ یہ طلبہ اس قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملکی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی خدمت کریں۔ آج کی تیزی سے بدلتی اور مسابقتی دنیا میں کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنے علم کو عملی شکل دیں اور اسے مسلسل بہتر بناتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ میں ایک باشعور اور ہمدرد معاشرے کے فروغ میں کے آئی ای ٹی کے کردار کو سراہتا ہوں۔KIETکی فیکلٹی اور انتظامیہ ہمارے ملک کے تعلیمی مقاصد کے فروغ اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ چانسلر محمد ناصر بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے طلبہ کی شاندار کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں جو مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔

اس باوقار تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز اور فخر ہے۔ یہ موقع صرف ہمارے طلبہ کی محنت، لگن اور استقامت کا مظہر نہیں، بلکہ اساتذہ کی بے لوث محنت اور والدین کی بے پایاں حمایت کا بھی اعتراف ہے۔ میں KIET کی جانب سے آپ سب کو، بالخصوص طلبہ، اساتذہ اور والدین کو، اس اہم سنگِ میل کے حصول پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کا دن آپ کی زندگی میں ایک باب کے اختتام اور ایک نئے اور پرجوش سفر کے آغاز کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو ملنے والی ڈگریاں صرف تعلیمی کامیابی نہیں بلکہ ان چیلنجز، تجربات اور ترقی کی عکاسی ہیں جن سے آپ گزرے ہیں۔جب آپ عملی زندگی میں قدم رکھیں، تو یاد رکھیں کہ KIET نے آپ کو نہ صرف فنی علم دیا ہے بلکہ تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور قیادت کی خوبیوں سے بھی آراستہ کیا ہے، جو بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہاکہ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی تقریب میںموجودگی ہمارے نوجوان گریجویٹس کے لیے ایک عظیم حوصلہ افزائی کا باعث ہے میںگورنر سندھ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔آج کا دن KIET کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل ہے، جب ہم اپنے 685 طلبہ کو عملی دنیا میں بھیج رہے ہیں، جن میں 4 پی ایچ ڈی اسکالرز بھی شامل ہیں، میں اپنے فارغ التحصیل طلبہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج کا دن آپ کی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، اپنی اقدار پر قائم رہیں، اور جہاں بھی جائیں مثبت اثر چھوڑیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں