وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی 20ویں سالانہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش و کانفرنس میں شرکت
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے 20ویں سالانہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش و کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر شعبے سے وابستہ اہم شخصیات، ماہرینِ صحت، صنعت کاروں اور دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیرِ صحت نے اپنے خطاب میں پاکستان میں فارماسیوٹیکل صنعت کے فروغ، معیاری ادویات کی دستیابی، مقامی پیداوار اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ منیجر اور Prime Event Management کے ڈائریکٹر کامران عباسی نے وفاقی وزیرِ صحت کو نمائش کے مختلف اسٹالز کا دورہ کروایا اور مختلف نمائش کنندگان کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیرِ صحت نے نمائش میں شریک مختلف کمپنیوں اور اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
