سندھی ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی: اداکارہ مومو

سندھی ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی: اداکارہ مومو

مشہور ڈرامے “بلبلیے” میں مومو کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے امریکا سے نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام “مہران رنگ” میں شرکت کی۔اس موقع پر میزبان اعجاز علی عالمانی نے سندھ کی روایات کے مطابق انہیں اجرک پہنائی۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حنا دلپذیر نے کہا کہ اگر انہیں سندھی ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سندھی زبان میں بھی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے دور میں سندھی ڈراموں کی کہانیاں بےحد شاندار ہوا کرتی تھیں۔ “مومو” کے کردار پر انہیں لوگوں کی بہت محبت ملی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ہی ڈرامے میں 24 مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔

پروگرام کے دوران سامعین نے بھی فون کے ذریعے حنا عرف مومو سے سوالات کیے۔ پروگرام کے شریک میزبان سید آفتاب شاہ تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں