پاکستان کے لیے عالمی اعزاز، سندھ کے سرکاری اسکول نے World’s Best School Prizes-2026 حاصل کر لیا
حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے T4Eduction کی کمیونٹی Collaboration کیٹیگری میں *دوسری پوزیشن* اپنے نام کر لی۔
۔T4 Education کے عالمی مقابلے میں سندھ کے سرکاری اسکول کی یہ کامیابی پورے پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ
عالمی سطح پر سندھ کے سرکاری اسکول کی کامیابی نے ہمارے سرکاری تعلیمی اداروں کے بارے میں قائم منفی تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ سید سردار علی شاہ
اس عالمی کامیابی پر اسکول کی انتظامیہ، سربراہ، اساتذہ، طالبات، والدین اور مقامی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر تعلیم سندھ
یہ کامیابی اسکول سربراہ کی قیادت، اساتذہ کی محنت، طالبات کی لگن اور والدین سمیت مقامی کمیونٹی کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔ سید سردار علی شاہ
گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین، لطیف آباد نمبر 9، حیدرآباد نے Community Collaboration کیٹیگری میں دنیا بھر کے نمایاں اسکولوں شامل ہو گیا۔
اسکول نے عالمی مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنائی اور اب دوسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
پاکستان سے صرف دو اسکول World’s Best School Prizes 2026 کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے تھے، جن میں سندھ کا یہ واحد سرکاری اسکول شامل تھا۔
پنجاب سے ایک نجی اسکول جبکہ سندھ سے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
دنیا بھر سے ہزاروں اسکولوں نے عالمی مقابلے میں حصہ لیا، تاہم منتخب اسکول ہی ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنا سکے۔
۔T4 Education کے World’s Best School Prizes دنیا کے معتبر تعلیمی اعزازات میں شمار ہوتے ہیں، جن کا مقصد تعلیمی اداروں کی نمایاں خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا ہے۔
مقابلے کی Community Collaboration کیٹیگری میں اسکول اور مقامی کمیونٹی کے باہمی تعاون، شراکت داری اور تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کو سراہا جاتا ہے۔
اسکول میں کمیونٹی کی شمولیت، آگاہی مہمات اور STEAM سرگرمیوں کے ذریعے طالبات میں خوداعتمادی، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مہارتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عالمی اعزاز کے لیے نامزدگی کے بعد اسکول کا دورہ کیا تھا اور اساتذہ و طالبات سے ملاقات کرکے ان کی کاوشوں کو سراہا تھا۔
وزیر تعلیم سندھ نے اسکول کی کارکردگی اور کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مناسب مواقع، معیاری رہنمائی اور کمیونٹی کے تعاون سے سندھ کے سرکاری اسکول بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ
