ہم سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے حقوق کا تحفظ بھی کریں گے:مولانا فضل الرحمان

 

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت جہاں کھڑی ہے، وہیں رک جائے، بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام سڑکوں پر آئے گی اور ضرورت پڑنے پر جیلوں کا رخ بھی کرے گی، مفتی محمود مرکز تجاوزات میں نہیں،‏ آپ تجاوزات ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏اسٹیبلشمنٹ تجاوز کرتی ہے، ‏ہماری سیاست میں مداخلت کرتی ہے، آپ کا پاکستان کی سیاست سے کیا کام ہے؟ اپنے دائرے میں رہو،‏ تم تجاوزکرتے ہو،‏ تم ہمارے پختونخوا کے معدنی ذخائر چوری کرتے ہو،‏ہمیں صرف چور نہیں اس کا مرکز بھی معلوم ہے۔

امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں نمازجمعہ کے اجتماع کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں،‏ جن قوتوں نے جے یو آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کیں،‏ ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔‏ہم بہت تجربہ کار لوگ ہیں،‏ہماری پشت پر سو سال سے زیادہ کی تاریخ ہے،‏نوجوانوں کے لئے اپنی تاریخ سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں،‏ان شاء اللہ اپنی اس تاریخ کی حفاظت کریں گے،‏ڈروگے تو نہیں؟ تھکوگے تو نہیں؟

مولانافضل الرحمان نے کہاکہ  میں اتنی بات کرتا ہوں کہ ہر کسی کو چھیڑو پر ہمیں مت چھیڑو،‏ ہم سے جان چھڑانی مشکل ہوجائے گی،‏ ہمارے پاس اسلحہ نہیں، ‏ڈنڈے نہیں، ہم سیاسی جدوجہد کررہے ہیں۔‏آپ کے پاس اسلحہ بھی ہے ،حکومتی طاقت بھی لیکن نہتے ہاتھوں سے آپ کو شکست دیں گے،‏اس حکومت کو بنے ڈھائی سال ہو گئے اور یہ ہماری منتیں کرتے رہے کہ حکومت میں شامل ہوجائیں،‏یہ کہتے رہے کہ آپ کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی’صوبائی حکومت لے لیں۔‏جب جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے اور حکومت میں شامل ہونے سے انکار کیا تو فائلیں کھولنے کی دھمکی دیتے ہیں،‏ یہ فائلیں آپ کے منہ پر ماریں گے، ‏جتنا زور لگا سکتے ہو، لگالو،‏ پورے پاکستان میں ایک آدمی ان کو نہیں ملا جو کہے کہ میرا تعلق جمعیت کے ساتھ نہیں ہے۔‏

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں’ یہ بہت ڈھیٹ لوگ ہیں، ‏کبھی گھر کے سامنے کھڑے جنریٹر ہٹانے کا کہتے ہیں تو کبھی کیبن کی بات کرتے ہیں،‏ ہم نے آپ کی چوری آشکارہ کی تو آپ ناراض ہو گئے اس بات پر،‏ ہم اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے،‏ ہم سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے حقوق کا تحفظ بھی کریں گے۔آپ جہاں جہاں چوری کرتے ہو ہمیں معلوم ہوجاتا ہے،‏ ہمیں صرف چور نہیں اس کا مرکز بھی معلوم ہے، ‏ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح رہیں گے۔‏

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں