جامعہ کراچی کے شعبہ سوشل ورک کے طلباء کا سیسی ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ

جامعہ کراچی کے شعبہ سوشل ورک کے طلباء کا سیسی ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ سوشل ورک کے فائنل ایئر (بی ایس) کے طلباء و طالبات نے آج سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ یہ دورہ کورس SW-622: سوشل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد طلباء کو سماجی تحفظ، ادارہ جاتی خدمات اور محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے عملی طور پر روشناس کرانا تھا۔ طلباء کا وفد اپنی استاد ڈاکٹر سمینہ رؤف کی سربراہی میں آیا۔ اس موقع پر سیسی کی  ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ ایجوکیشن عنبرین کامل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ملک ضمیر اعوان, ڈائریکٹرفنانس اسد عابدی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سیف اللہ خان, ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ثناء اللہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریفامرز اینڈ ایجوکیشن سیس پارس طفیل بھی موجود تھیں۔

دورے کے دوران سیسی کے اعلیٰ افسران نے طلباء کو ادارے کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیے اور بریفنگ دی۔ پروگرام میں تلاوت کلام پاک نذیرعلی نےکی اورنظامت کے فرائض محمدذکی خان نے انجام دیئے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ ، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ملک ضمیر اعوان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سیف اللہ خان نے سیسی کے تاریخی پس منظر، مقاصد اور تنظیمی ڈھانچے، سماجی تحفظ کے دائرہ کار ، آجران و محنت کشوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، طبی سہولیات اور مالی فوائد، ادارے کی مالی معاونت و کنٹری بیوشن کے نظام، فوائد کے حصول اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کے علاوہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود میں سوشل ورکرز اور دیگر پیشہ ور افراد کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس کمشنر سکندر بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیسی کا بنیادی مقصد محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کو معیاری طبی سہولیات اور سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور عملی مشاہدے کو معاشرے کے محنت کش طبقے کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں۔

طلباء نے بریفنگ کے دوران گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سیسی کے نظام، خدمات اور طریقہ کار کے حوالے سے سوالات بھی کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ شرکاء نے اس دورے کو اپنے نصاب اور عملی تعلیم کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ وفد کی سربراہ ڈاکٹر سمینہ رؤف نے وائس کمشنراور سیسی کے ڈائریکٹر زکو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ آخر میں وائس کمشنر سیسی نے ڈاکٹر سمینہ رؤف کو ادارے کی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ ڈاکٹر سمینہ رؤف اور طلباء نے سیسی انتظامیہ کی میزبانی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں