وائس چانسلر سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کا تعلیمی اور غیر تعلیمی شعبہ جات کا دورہ

وائس چانسلر سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کا تعلیمی اور غیر تعلیمی شعبہ جات کا دورہ

کراچی: سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ یہ یونیورسٹی محض اعلیٰ تعلیم کا ایک عام ادارہ نہیں بلکہ ایک تاریخی ورثے کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کی تعلیمی تاریخ اور قدیم تاریخی عمارتیں ہمارے قومی ورثے کا حصہ ہیں، جنہیں محفوظ رکھنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے تمام کلاس رومز، فیکلٹی رومز، انتظامی عہدیداران، ڈینز اور کوآرڈینیٹرز کے دفاتر کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیب، آڈیٹوریم، سینیٹ ہال، خان بہادر حسن علی آفندی لائبریری، ٹی وی اور ریڈیو اسٹوڈیوز، میڈیا ٹریننگ سینٹر، انڈور اسپورٹس کی سہولیات اور دیگر عمارتوں کے تفصیلی معائنے کے دوران کیا۔

متعلقہ شعبہ جات کے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ سمسٹر کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے قبل کلاس رومز کا تمام فرنیچر، آئی ٹی اور دیگر سہولیات مکمل طور پر تیار ہونی چاہئیں۔ وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ بہترین ماحول میں تعلیم کی فراہمی ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر مجیب صحرائی نے یونیورسٹع کے ورکس، سروسز اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کی 136 سالہ قدیم پتھر کی عمارت کے محتاط تحفظ کو یقینی بنائیں؛ مزید برآں، انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی پتھر کو نقصان پہنچا ہے تو اس کی مناسب مرمت کے لیے متعلقہ شعبے کے ماہرین سے مشاورت کی جائے۔

لائبریری کے دورے کے دوران وائس چانسلر نے کہا کہ چونکہ تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے، اس لیے لائبریری کی سہولیات کو جدید طرز پر ترتیب دیا جانا چاہیے تاکہ طلبہ، فیکلٹی اور محققین بہترین ماحول میں اپنی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

دورے کے دوران ڈینز ڈاکٹر جمشید عادل ہالیپوٹو اور ڈاکٹر عبدالحفیظ خان، رجسٹرار غلام مصطفیٰ شیخ، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز انجینئر پرویز علی بھٹو، ایگزیکٹو انجینئر شیران نجیب، اسسٹنٹ انجینئر (الیکٹریکل) عمران علی ڈہراج، ڈپٹی رجسٹرار (اسٹاف) ساجد علی، اسسٹنٹ رجسٹرار (انچارج کیئر ٹیکنگ) غلام علی رامیجو، پی آر ڈیپارٹمنٹ سے انور علی اور دیگر افراد وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں