آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر کی وفاقی وزیر بحری امور سے ملاقات
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نےوفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری سے اہم ملاقات کی۔
احتجاج کے باعث روکی گئی گاڑیوں،کنٹینرز کے معاوضے کے حوالےسے وزیر بحری امور سے بات کی۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اگست کی ملک گیر ہڑتال کے معاہدوں پر وزیر بحری امور سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر بحری امور اپنی وزرات کے متعلق اگست کی ہڑتال میں کئے گئے وعدوں پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر بحری امور نے ہمارے لوکل ٹرانسپورٹرز کیلئے پارکنگ کا وعدہ پورا کیا تھا اب رکاوٹ سندھ حکومت ہے۔لوکل ٹرانسپورٹرز کیلئے پارکنگ فراہم کرنے پر وزیر بحری امور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر 600 ایکڑ زمین ٹرک اسٹینڈ کیلئے زمین کے وعدے پر بھی وزیر بحری امور نے یقین دہانی کرائی۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر ایکسل لوڈ پر سختی سے عملدرآمد کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر ایکسل لوڈ قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔ایکسل لوڈ پر سختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی پر وزیر بحری امور کا شکر گزار ہوں۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بقا ایکسل لوڈ پر سختی سے عملدرآمد میں ہے اگست کی ہڑتال میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد جاری ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومت سے کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز سے کئے وعدے پورے کریں گے اگست کی ملک گیر ہڑتال کے ایک ایک معاہدے پر عملدرآمد کروائیں گے۔ٹرانسپورٹرز کے حقوق اور معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے اگست کی ہڑتال کے معاہدوں کو ہر صورت عملی شکل دلوائیں گے۔
