پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹی فکیشن FBR نے روک دیا ہے:محمدرضوان عرفان
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو بڑھا کر قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے روزگار چھیننے کے مترادف ہے:رضوان عرفان
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمدرضوان عرفان نےکہا ہے کہ پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو میں اضافے کا نوٹی فکیشن FBR نے روک دیا ہے۔21 اپریل کو FBR نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو ایشن میں اضافہ کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پرانے موبائل فون کی امپورٹ ویلیو بڑھا کر قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے روزگار کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرمحمدرضوان عرفان کی وزیراعظم وزیرخزانہ اور چئیرمین FBR سے پرانے موبائل فون کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔حکومت اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔
