
کراچی: جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کا فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں اجلاس منعقد کیا گیا، صدرالدین شاہ راشدی کی زیر صدارت اجلاس میں جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی
اجلاس میں فراڈ اور بوگس الیکشن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور رمضان المبارک سے قبل اور بعد میں احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا
سید زین شاہ، سردار عبدالرحیم، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، مسرور سیال، سید جلال شاہ جاموٹ، مظہر راہوجو، راجا اظہر، عبدالرزاق راہموں، ارباب انور و دیگر نے شرکت کی۔
بیرسٹر حسنین مرزا، نند کمار گوکلانی، خواجہ نوید امین،مظفر بروہی ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے زریعے آگاہ کیا جائیگا۔
