شبِ برات کے انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ شبِ برات کی افضل رات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا مانگتے ہیں شبِ برات فضیلت والی رات ہے اس رات میں مساجد میں نوافل،تلاوت،ذکرو اذکار کا اہتمام کیا جاتا ہے، شبِ برات کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن افضل لغاری کو خصوصی ہدایت دی ہے گڈاپ ٹاؤن کے تمام قبرستانوں میں صفائی ستھرائی،جنگل کٹنگ، چونے کا چھڑکاؤ،مساجد کے اطراف میں سیوریج لائین کے خصوصی انتظامات معمول سے زیادہ اضافی فورس اور مشینری کے ساتھ یہ کام سرانجام دیئے جائیں

طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ شبِ برات کے موقع پر عوامی  شکایات کے فوری ازالے کیلئے گڈاپ ٹاؤن کے دیگر اداروں کے ساتھ بھی مکمل رابطے میں رہیں اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر وائیس چیئرمین جام محمد جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو،، ڈائریکٹر (ایچ آرایم)حاجی شریف شیخ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر  پراپرٹی عاطف علی بدر، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ذیاد طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرطاہر بلوچ، پی ایس چیئرمین لال جان نبی،انچارج سینیٹیشن علی پلیجو اور علاقہ معززین عرفان زمان، شار ق بلوچ، اسطین بلوچ ودیگر موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں