جی ڈی اے نے الیکشن نتائج مسترد کردیے،حیدرآباد میں دھرنے کا اعلان

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارا کی زہر صدارت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا صدرالدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس ہوا

اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی، سید غوث علی شاہ، غلام مرتضیٰ جتوئی، صفدر علی عباسی، لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سردار عبدالرحیم ،سید زین شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، عرفان اللہ مروت،  جلال شاہ جاموٹ، راحلیہ گل مگسی، بیرسٹر حسنین مرزا، محمد خان جونیجو، راشد شاہ راشدی، سائرہ بانو،  عبدالرزاق راہموں، جام نفیس، غلام دستگیر راجڑ، نند کمار گوکلانی نے بھی شرکت کی۔

جی ڈی اے اجلاس میں مسرور خان جتوئی، سید زوہیب شاہ، روشن برڑو، امیر آزاد پہنور، دیدار جتوئی، ارباب انور، محسن مگسی کی بھی شرکت

اجلاس کے بعد پیرپاگارو کا کہنا ہم ایسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، اس لیے اینٹی اسٹیٹ کہتا ہوں کہ مجیب کے پاس ایک سو سات سیٹس تھی بھٹو صاحب کے پاس ساٹھ سیٹس تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو، مین نے کہا کہ جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، کہا گیا کہ پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے اور ایم کیو ایم کے سامنے پندرہ لکھا ہوا ہے، یہ آر او نے نہیں کیا،آر اوز کا کام نہیں ہے۔

پیرپاگارو کا کہنا تھا کہ عمران خان میرا رشتے دار نہیں، میں نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پورا صوبہ زرداری کو دینا تھا،ہم اینٹی اسٹیٹ لوگ نہیں ہیں۔

اجلاس کے بعد مزید گفتگو کرتے ہوئے پیرپاگارو کا کہنا تھا کہ یہ دو سیٹس بھی ہم واپس دے دیں، عزت انصاف نہ ملے تو ہم پرامن احتجاج کرینگے،

پیرپاگارو نے 16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر پر امن دھرنہ دینے کا اعلان کردیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں