امير جماعت اسلامي سراج الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق عام انتخابات میں ناکامی پر  جماعت اسلامی کی امارت سے مستعفی ہوگئے

سراج الحق اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ  کامیابی نہیں دلاسکا

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور  امیر جماعت اسلامی استعفٰی دیتا ہوں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے، سراج الحق کے استعفےکے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیرکے لیے اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں