
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج شام پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہے جس میں تجاویز سامنے رکھی جائیں گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائےگا
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتےہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی، پارٹی چاہتی ہے بلاول وزیراعظم ہوں، لیکن میرے ذاتی تجویز ہے کہ بلاول وزیراعظم نہ بنے تو بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عددی برتری تو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کوبھی حاصل ہے لیکن کوئی بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی 16 ماہ کا اچھا تجربہ نہیں رہا، اگر دوبارہ پی ڈی ایم پارٹی ٹو آتی ہے تو میں نہیں سمجھتا اچھے طریقے سے چل سکتی ہے
