پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر ن لیگ میں شامل

این اے 121 سےکامیاب پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر ن لیگ میں شامل ہو گئے۔

لاہور  سے نومنتخب ایم این اے اور  پاکستان تحریک انصاف کے  جنرل سیکرٹری لاہور  وسیم قادر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  وسیم قادر نے این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔

لاہور میں  وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز  سے ملاقات کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وسیم قادر کا کہنا تھا کہ میں  حلقےکے عوام اور  دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو  رہا ہوں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے وسیم قادر کے فیصلےکا خیر مقدم کیا اور انہیں  مبارک باد دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں