عمران خان اور شاہ محمود کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی واقعات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی

پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں