
قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے ن لیگ سب سے بڑی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم سب کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو
انہوں نے کہا کہ سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے،ہمیں مینڈیٹ ملا ہے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو اس بھنھور سے نکالیں
نوازشریف نے کہا کہ ملک میں استحکام کےلیے کم از کم دس سال چاہیے، پاکستان اس وقت کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کربیٹھنا ہوگا، معاملات طے کرنے ہونگے۔
