عام انتخابات،سندھ میں پی پی پی، پنجاب میں ن لیگ اور وفاق میں آزاد امیدواروں کو برتری

الیکشن 2024 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔

ضلع دادو کے حلقہ 228 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رفیق جمالی کریم بخش جتوئی کو شکست دیک کامیاب ہوئے، پی ایس 81 خیرپورناتھن شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عزیز جونیجو 52131 ووٹ نے کامیابی حاصل کی۔

ضلع دادو کے حلقہ این اے 227 پی پر عرفان ظفر لغاری نے ایک بار پھر لیاقت علی جتوئی کو شکست دے دی، ایس 80 میہڑ کے پر فیاض بٹ نے بھی لیاقت علی جتوئی سے ایک بار پھر آگے نکل گئے۔

حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 60 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جام خان شورو نے قومی عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجو کو شکست دے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹے کے امیدوار شرجیل انعام میمن بھاری اکثریت سے جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ اورغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج مطابق قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 29، مسلم لیگ (ن) نے 20اور پپیلزپارٹی نے 13نشستیں جیت لی ہیں۔

حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے اپنے آبائی حلقے سے جیت گئے۔

حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے  تمام 376 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں