
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
میاں محمد نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولینگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ ڈال دیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئو نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام گھر سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریت ہونا ضروری ہے، گالم گلوچ کلچر کے خاتمے کیلئے گھر سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں،
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے خداکا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، ملک میں ایک پارٹی کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں، برے واقت میں مریم نواز نے پارٹی کی خدمت کی اس میں کوئی شک نہیں۔
