پشین،قلعہ سیف اللہ میں سیاسی دفاتر کے باہر دھماکے،24 افراد جانبحق

پشین: خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکا ہوا

دھماکے میں 12افراد جانبحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں متنقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے میں 12 افراد جانبحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایات کردی ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیف سیکریٹر بلوچستان سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن وامان کو سبوتاژ کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، حکومت عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پر عزم ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزی کا کہنا ہے کہ دھماکا الیکشن عمل کو سبوتاژ کرکرنے کے کوشش ہے مگر عام اںتخابات ہر حال میں ہونگے۔

جان اچکزی کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت ہوئے تو زخمیوں کوملک کے دیگر صوبوں کے ہسپتالز میں بھی منتقل کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں