کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائےگا،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو  بے نقاب کرتا رہےگا اور  اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔

نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزادکشمیر اور  آرمی چیف  نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر  پھول  رکھے۔

آرمی چیف نے اگلے مورچوں  پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کےساتھ جواب دیاجائےگا،

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنےکے لیے پوری طرح مہارت رکھتی ہے، پاکستانی فوج مؤثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بےنقاب کرتا رہےگا اور اپنےشہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائےگا، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے، بھارت کی بین الاقوامی قانون کو نظرانداز  کرنے کی روش بنتی جا رہی ہے، بھارت کو اب دنیا کےکئی ممالک بھی باور کرواچکے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں