
سندھ کے معروف گلوکار ممتاز مولائی اور فائزہ علی کا نیا گانا” ہم ہیں پاکستانی” سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہوگیا
غزل انٹرپرائیز کی طرف سے تیار کیے گئے سانگ کو سوشل میڈیا صارفین نے حالات حاضر میں بہتر قرار دیا ہے۔
گلوکار ممتاز مولائی اور فائزہ علی نے گانے میں پاکستان سے محبت کا بہتر انداز میں اظہار کیا ہے۔
شاعرعدنان مہر نے اپنی شاعری میں پاکستان کے تمام صوبوں سے محبت بھائیچارے کو فروغ دینے کی بات کی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے۔
